نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے ایم ڈی سیمنز اور کنٹری ڈائریکٹر کے ایف ڈبلیو کے ساتھ گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا

شائع شدہ a year ago پر Nov 20th 2025, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے220/132 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے منیجنگ ڈائریکٹر سیمنز انرجی، انجینئر ندیم علی کاظمی اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسٹن جیکب کے ہمراہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں پراجیکٹ سائٹ پر منعقدہ تقریب میں گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب کے دوران معزز مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک، ٹوپی اور شیلڈز پیش کی گئیں، مہمانوں نے تقریب کے اختتام پر پراجیکٹ سائٹ پر پودے بھی لگائے۔
تقریب میں جنرل منیجر پراجیکٹ ڈیلیوری (ساوتھ) انجینئر محمد اکرم دھاریجو، جنرل منیجر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) انجینئر محمد شاہد نذیر، جنرل منیجر ایسیٹ مینجمنٹ (ساوتھ) انجینئر محمد رفیق، جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پی آر) محمد ابراہیم، چیف انجینئرز، این جی سی افسران، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
یہ پراجیکٹ گھارو ونڈ کلسٹرز میں واقع ونڈ پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی ماحول دوست بجلی کی قابل اعتماد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جرمن بینک کے ایف ڈبلیو نے اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے 27 ملین یورو فراہم کیے ہیں جو 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں دو ہائی پاور 220/132 کے وی، 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمرز، 220 کے وی جھمپیر اور دھابیجی گرڈ سٹیشنز سے منسلک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز کے لیے دو 220 کے وی لائن بےز اور گھارو ونڈ پاور پلانٹس کے لیے چار 132 کے وی لائن بےز شامل ہیں۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر الطاف حسین ملک نے گھارو گرڈ سٹیشن کا تعمیراتی کام شروع کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری ساوتھ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کام کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور پراجیکٹ ٹائم لائنز پر پورا اترنے کی ہدایت کی۔
انجینئر رشید اے بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق کام مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ گھارو گرڈ سٹیشن پاکستان کے قابل تجدید توانائی کو مزید فروغ دے گا اور قومی ترسیلی نظام کو مستحکم کرے گا جس سے این جی سی اور حیسکو کے ترسیلی نظام میں وولٹیج پروفائل بہتر ہوگی اور لاسز کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر سیمنز انرجی، انجینئر ندیم علی کاظمی اور کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسٹن جیکب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نیشنل گرڈ کمپنی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات






