فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس
مریم نواز نے فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی


فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور قریب مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 16 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کئی افراد کی جان چلی گئی، بوائلر پھٹنے سے قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا نوٹس
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی، وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے کر کمشنر فیصل آباد سے سانحہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا، زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں کے رہائشیوں کا ہوا، ملک پور میں 4 فیکڑیاں ایک ساتھ منسلک ہو کر کام کر رہی تھیں۔
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 20 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 19 گھنٹے قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 14 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 20 گھنٹے قبل


