اس سے قبل خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے


بنوں: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے مزید 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر بنوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کےمطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان کے پاک فوج کے مطابق یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے،یہ اقدامات خوارج کی آپریشنل نقل و حرکت کو محدود کرنے، ان کے سہولت کاری نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور تنظیم نو کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ امن اور استحکام کے لیے یہ آپریشنز خاطر خواہ اور قابل پیمائش کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور رہے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 منٹ قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 31 منٹ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل



