ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی


دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کوایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اوربھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا امکان ہےجب کہ مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان شامل ہیں،اس کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال اور اٹلی ایک گروپ میں جب کہ ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کے ایک گروپ میں شامل ہونےکا امکان ہے۔
ٹورنامنٹ کے تحت بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے ، سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ پاکستان اپنےمیچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے بھارت کے شہر احمد آباد کو منتخب کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔
اسی طرح سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے، وینیوز کا انحصارسیمی فائنلسٹ ٹیموں پر ہوگا اور پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 14 منٹ قبل

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- 2 گھنٹے قبل

وینزویلا سے 5 کروڑ بیرل اعلی معیاری تیل امریکہ منتقل کیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سپیکر ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ترجیح دی جائے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- 8 منٹ قبل

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)











