امریکی حکومت نے جدید انجنوں کی بروقت ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے باعث بھارت کو دفاعی منصوبوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ارنب گوسوامی


ویب ڈیسک : بھارتی میڈیا نے دبئی ائیر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے والے تیجس طیارے کے حادثے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی جنرل ریٹائرڈ بخشی اور ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ طیارے میں استعمال ہونے والا امریکی انجن ہے۔
انڈین اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ امریکا کی جانب سے انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاریوں پر براہ راست اثر ڈالا،ان کے مطابق تیجس طیارہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن سے چلتا ہے جس کی ڈلیوری میں مسلسل سستی نے مسائل کو جنم دیا۔
پروگرام میں ارنب گوسوامی نے مزید یہ الزام بھی عائد کیا کہ امریکی حکومت نے جدید انجنوں کی بروقت ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے باعث بھارت کو دفاعی منصوبوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پروگرام کے دوران جنرل ریٹائرڈ بخشی نے بھی انہی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب طیارے کے انجن سے متعلق تکنیکی خامیاں ہوسکتی ہیں جنہیں امریکا نے بروقت دور نہیں کیا۔
ارنب گوسوامی نے دعوی کیا کہ ہم نے امریکا کو ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے تھے، ہمیں انجن 2 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ایئر فورس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر پیش آیا، جب طیارہ تیزی سے زمین کی جانب آیا اور رن وے کے قریب جا ٹکرایا۔ طیارے کے پائلٹ کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ بعد ازاں تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل







