پاک-سعودیہ مشترکہ مشقیں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد ہوئیں، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی آرمی کی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا، مشق کی اختتامی تقریب سعودی شہر تبوک میں منعقد ہوئی

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اٹھارہ سے چھبیس نومبر تک جاری رہنے والی پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطار-II اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک-سعودیہ مشترکہ مشقیں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد ہوئیں، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی آرمی کی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا، مشق کی اختتامی تقریب سعودی شہر تبوک میں منعقد ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، عملی صلاحیت اور باہمی ہم آہنگی کے شاندار مظاہرے کیے۔
البطار۔II کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مشترکہ صلاحیت کو بڑھانا تھا، جس میں بالخصوص گنجان آباد علاقوں میں لڑائی، دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے تدارک اور مربوط تربیت کے ذریعے حربی ڈرلز اور طریقہ کار کو بہتر بنانا شامل تھا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ مشق پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنی۔
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- 2 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- ایک دن قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- ایک دن قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- ایک دن قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- ایک دن قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- ایک دن قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- ایک دن قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا، شہباز
- 3 گھنٹے قبل
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- 12 منٹ قبل





