امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر کو جاری کر دی جائے گی جس کے بعد انتخابی مہم کا آخری مرحلہ شروع ہوگا،شیڈول


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نےپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے پبلک نوٹس 8 دسمبر 2025 کوجاری کیا جائیگا، جس کے بعد امیدوار10 سے 12 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا سکیں گے، جمع شدہ کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 18 دسمبرتک مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائرکرنے کی آخری تاریخ 22 دسمبرمقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک سنائے جائیں گے۔
ای سی پی کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر کو جاری کر دی جائے گی جس کے بعد انتخابی مہم کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔
جبکہ ضمنی انتخاب کی پولنگ 25 جنوری 2026 کو منعقد ہوگی اس موقع پر انتخابی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے سیکیورٹی، انتخابی مواد کی ترسیل اورانتظامی امورسے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سےالیکشن کمیشن کا مزیدکہنا ہے کہ ووٹرز کی سہولت اورصاف شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ حلقے کی یہ نشست محمود قادرکے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے آئینی تقاضوں کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 10 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل







