محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
مرکزی تقریب آج لاڑکانہ میں نوڈیرو کے قریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی،تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے


لاڑکانہ:عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم اور شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ برسی کے سلسلے کی مرکزی تقریب آج سہ پہر لاڑکانہ میں نوڈیرو کے قریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی۔
مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنما ءبڑی تعداد میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، جبکہ راستوں میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک جلسے کے بعد خودکش حملے اور بم دھماکے میں شہید کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش بھٹو میں ان کے والد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کو دخترِ مشرق کا لقب حاصل تھا اور انہیں عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم منتخب ہوئیں اور جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے لیے جدوجہد کے باعث ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔
ان کی برسی کے موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے فریال تالپور کے ہمراہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی قبروں پر بھی پھول چڑھائے گئے۔

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 27 منٹ قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 3 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 3 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 20 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)





