پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاکستان نیول اکیڈمی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کے لیے نیول اکیڈمی کا کردار قابل ِفخر ہے، کمانڈر بحرین نیول فورس


کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو ئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
پریڈ کے دوران کیڈٹس نے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ بحرین کے ریئرایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔
پاکستان سےآفیسرکیڈٹ عمرمختارکوچیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا،عراق سے آفیسر کیڈٹ الذھبی فہد حسام فرید کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔
مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی، مڈشپ مین محمدعزیرعباس کومجموعی طورپربہترین کارکردگی پراعزازی شمشیرسے نوازا گیا۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی قابل فخر ادارہ ہے۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کا خطاب
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں اور ہمارے تعلقات ہر آنے والے دن میں مستحکم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بحرین پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔بحرین کا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رہے گا،پاک بحرین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کے لیے پاکستان نیول اکیڈمی کا کردار قابل ِفخر ہے۔میں بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago





