وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے، جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے،شہباز شریف


مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نےآزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جدید کینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں، کینسر ہسپتال سے مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسرآئیں گی، میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا، اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کا علاج کتنا مشکل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے، جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔
اس موقع پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام اہم سنگ میل ہے، عوامی فلاح کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال لائق تحسین ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور حکام نے اُنہیں شعبوں کے بارے میں مکمل بریف بھی کیا۔

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)


