سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
سرد ہوا، برف سے ڈھکے پہاڑ اور قدرتی حسن نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا، جس کے باعث ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا


ویب ڈیسک : ملک میں سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے۔ برف کے سفید گالے پہاڑی چوٹیوں پر گرے تو وادیاں دلکش مناظر میں ڈھل گئیں۔
سرد ہوا، برف سے ڈھکے پہاڑ اور قدرتی حسن نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا، جس کے باعث ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔
رات گئے سے مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کاغان کے مختلف سیاحتی مقامات پر بھی برفباری ہو رہی ہے۔
اسی طرح سیاحتی مقام شوگراں میں اب تک پانچ انچ جبکہ کاغان میں دو انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے،سیاحوں اور مقامی لوگوں کی رہنمائی کے لیے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسٹاف مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات ہے جو شوگراں روڈ سمیت دیگر علاقوں سے برف صاف کر رہا ہے تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں خلل نہ پڑے۔
سیاحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور گاڑیوں کے ٹائروں پر لوہے کی چین کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارش اور برفباری سے علاقے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سنجاوی اور اس کے اطراف میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد شدید سردی کی لہر نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
سنجاوی کے پہاڑی علاقے وادی چویتر، بٹے تیر، نشپہ، شیرین اور پوئی شدید سردی کی زد میں ہیں، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں اور عوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
سنجاوی کے میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی کے باعث کاروباری اور سماجی سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں۔ آج سنجاوی میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دیگر علاقوں کی طرح ملکۂ کوہسار مری اور گردونواح میں گزشتہ رات شروع ہونے والی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سال نو پر ملک بھر سے سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔
رات بارہ بجتے ہی سیاحوں نے سال نو اور برفباری کی خوشی میں جشن منایا۔ مال روڈ اور جی پی او چوک سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے رہے۔
دوسری جانب سال نو اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور تمام اہم شاہراہوں پر برف صاف کرنے والی مشینری کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 9 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 9 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 10 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)








