واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے ڈی وینس اوران کے اہل خانہ گھرپرموجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، رپورٹس

اوہائیو:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع نجی گھر کو نقصان پہنچنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیوو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلو م شخص نے توڑ پھوڑ کی تاہم توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گھر کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا، امریکی سیکرٹ سروس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے ڈی وینس اوران کے اہل خانہ گھرپرموجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نائب امریکی صدرکی رہائشگاہ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دیگرحصوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سیکرٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے جبکہ زیر حراست ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ انفرادی کارروائی تھا یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 10 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 11 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 9 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 9 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 10 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 9 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 10 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 10 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 12 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 11 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 10 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 9 دن قبل








