بنگلہ دیشی ائیر چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اس موقع پر بنگلہ دیش فضائیہ کی پرانے فلیٹ کی مینٹیننس، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،ترجمان


راولپنڈی: بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابقملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے بنگلہ دیشی فضائیہ کیلئے جامع تربیتی تعاون کی یقین دہانی کرائی، فریقین کے درمیان سپرمشاق ٹرینر طیاروں کی تیز رفتار فراہمی اور طویل المدتی سپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بنگلہ دیش فضائیہ کی پرانے فلیٹ کی مینٹیننس، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، سائبر کمانڈ اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے طابق دونوں ممالک نے پاک بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 گھنٹے قبل



