اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
اس ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے مکمل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،تجزیہ کار


کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے آج کاروبار کے دوران ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئےایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 15 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1456 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری کا شعبہ شامل ہے۔
اسی طرح حبکو، ماری، پول، پی پی ایل، پی اے او ایس، ایس ایس جی سی، وافی، ایچ بی ایل، میزان بینک (ایم ای بی ایل)، نیشنل بینک (این بی پی) اور ایم سی بی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 2653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے مکمل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 گھنٹے قبل







