پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے، مشترکہ مشق میں پاک فوج اور امریکی فوج کے پیشہ ور دستے حصہ لے رہے ہیں،ترجمان


راولپنڈی:پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13ویں دو طرفہ مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشق کا آغاز 9 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو ا، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے، مشترکہ مشق میں پاک فوج اور امریکی فوج کے پیشہ ور دستے حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نےبتایا گیا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی، مشترکہ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقۂ کار کی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جا رہا ہے، مشترکہ مشقیں بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ انسپائرڈ گیمبٹ2026 امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے عزم کی عکاس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 9 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل




