ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
دوسری جانب لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تھانہ صدر کی حدود میں درہ تنگ کے مقام پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا،ترجمان


ٹانک:صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں ٹانک اور لکی مروت میں دہشت گردی کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او اسحاق خان، ایس آئی اسلم خان، ڈرائیور عبدالمجید، ایلیٹ فورس کے اہلکار ارشد علی، حضرت علی اور احسان اللہ شامل ہیں،جبکہ ،زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی
دوسری جانب لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تھانہ صدر کی حدود میں درہ تنگ کے مقام پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پل کے قریب نصب بارودی مواد سے کیا گیا، جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر رازق خان سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسی راستے سے ڈی پی او لکی مروت کو چوکیوں کے دورے کے لیے گزرنا تھا، جبکہ ایک روز قبل اسی مقام سے ایک وکیل کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا بھی کیا تھا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago


