Advertisement

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 18th 2026, 7:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

ویب ڈیسک :وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )کے امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ سیلز نے دو مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے و  جعلی رہاہشی کارڈ پر پرتگال  جانے کی کوشش کرنے سمیت  ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اےحکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن  نے اسلام آباد ایئرپورٹ  سے جعلی دستاویزات اور فراڈ سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں حسنین اظہر اور محمد عاطف  کو آف لوڈ کرکے تحویل میں  لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔

دونوں کو مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے بنی۔

دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان طاہر شہباز اور ربنواز کو اسلام آباد سے گرفتارکرکیا۔

ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں ملزمان نے جعل سازی سے 12 معصوم شہریوں کو امریکہ بھجوانے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری امریکی سفارتخانے کی نشاندی پر عمل مین آئی جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گی جبکہ ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 19 hours ago
لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 13 minutes ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 17 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 21 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement