لاپتہ افراد میں سے 39 کی آخری لوکیشن گل پلازہ تھی جبکہ ناقابلِ شناخت لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر


کراچی:شہر قائد میں واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 85 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں عمارت کے اندر داخل ہوچکی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جاوید کھوسو کے مطابق گل پلازہ کی پہلی منزل کے بعد اب دوسری اور تیسری منزل پر عمارت میں پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کا 40 فیصد حصہ گر چکا ہے اور باقی عمارت بھی انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ چھت پر کھڑی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے نیچے اُتار لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد میں سے 39 کی آخری لوکیشن گل پلازہ تھی جبکہ ناقابلِ شناخت لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 27 لاشیں سول اسپتال لائی گئی ہیں، 14 لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور 14 میں سے 7 لاشوں کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، ساتویں لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔
پولیس سرجن کے مطابق متوفین کی شناخت کے لیے 50 اہل خانہ کے نمونے مل چکے ہیں، تمام نمونے سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری بھیجے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی میں ہوں گے، جائے وقوعہ سے کچھ انسانی اعضاء بھی لائے گئے جن پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عمارت کے پچھلے حصے میں محدود ریسکیو ٹیمیں انتہائی کم وسائل کے ساتھ کارروائی میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ملبے کو ہٹانے اور ممکنہ طور پر نیچے دبے افراد تک رسائی کے لیے مطلوبہ تعداد میں افرادی قوت دستیاب نہیں، جس کے باعث آپریشن مؤثر انداز میں آگے نہیں بڑھ پارہا ہے۔
ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 19 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 19 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 10 منٹ قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 4 منٹ قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 18 گھنٹے قبل






