حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث ڈیزل کی قیمت بڑھانا ناگزیر تھا،حکومتی ذرائع


اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 روز تک مؤثر رہیں گی۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث ڈیزل کی قیمت بڑھانا ناگزیر تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago





