Advertisement

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایک بار پھر نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے، بیٹرز میں بابراعظم کی تنزلی

آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب ایک بار پھرٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے اور سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 4th 2026, 6:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایک بار پھر نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے، بیٹرز میں بابراعظم کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب ایک بار پھرٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے اور سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے محمد نواز ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے اور شاداب خان 13 درجہ بہتری کے بعد 26 ویں نمبرپر آگئے۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ:

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ہے جب کہ انگلش بیٹر فل سالٹ دوسرے اور ان ہی کے ہم وطن جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں پاکستانی بیٹرز کی بات کی جائے تو پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ صائم ایوب 8 درجہ ترقی پاتے ہوئے 28 ویں نمبر پر آگئے۔

قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 12 درجے ترقی کے ساتھ اب 29 ویں نمبر پر آگئے مگر سابق کپتان بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فخر زمان 5 درجے تنزلی کے بعد 74 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 بولرز رینکنگ:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکھرورتی کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے ابرار احمد نے 2 درجہ ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آکر افغانستان کے راشد خان کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

محمد نواز نے 8 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی جب کہ شاہین آفریدی نے بھی 5 درجہ ترقی کے بعد 19 ویں پوزیشن حاصل کرلی، شاداب خان لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 33 درجہ ترقی کے بعد 72 ویں نمبر پر آگئے۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 14 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 20 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 20 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 15 hours ago
Advertisement