Advertisement
پاکستان

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا چولستان جیپ ریلی میں کمال مہارت کا مظاہرہ

ملتان : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر کمال مہارت سے تیز رفتار ڈرائیونگ کر کے سب کو حیران کر دیا،وزیر اعلی کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی پیچھے رہ گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 15th 2021, 1:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق صحرائے بہاول پور میں 16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2021 ء کا ایونٹ اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے۔جس میں ڈرائیورز 165 کلومیٹر پر محیط ٹریک پر مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ تاہم جیپ ریلی کے ٹریک پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمال مہارت سے تیز رفتار ڈرائیونگ نے سب کو حیران کر دیا۔ 

جی این این کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے جیپ ریلی کے ٹریک پر ایسی رفتار سے گاڑی چلائی کہ پروٹوکول کی گاڑیاں بھی پیچھے رھ گئیں۔ ریلی کے شرکا بھی وزیر اعلی کی ڈرائیونگ میں مہارت کی تعریف کرتے رہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کو بین الاقوامی ایونٹ بنائیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ اتنے اچھے ٹریک پر گاڑی بھگانے کا اپنا ہی مزہ ہے ، دنیا بھر سے لوگ آئیں اور جیپ ریلی کے ٹریک پر اپنی مہارت دکھائیں ۔ 

واضح رہے کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ میںہوتا ہے۔صحرائے بہاول پورمیں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں ہر سال گاڑیوں کا شوق رکھنے والے سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ 165 کلومیڑکے ٹریک پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے والے مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں۔ 

 

Advertisement