یہ کشتی چھ فروری کو سمندر میں الٹی تھی، یہ واقعہ شمال مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں پیش آیا،رپورٹس

ویب ڈیسک: لیبیا کے ساحل کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں ربڑ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 53 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے ہیں جن میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ برائے مہاجرت نے پیر کے روز جاری بیان میں بتایا کہ یہ کشتی چھ فروری کو سمندر میں الٹی تھی، یہ واقعہ شمال مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں پیش آیا۔
بیان کے مطابق کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے جو بہتر مستقبل کی تلاش میں سمندر کے خطرناک راستے سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ادارے کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں تاہم اب تک بڑی تعداد میں افراد کے لاپتہ ہونے یا جان کی بازی ہارنے کی اطلاعات ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ لیبیا کا ساحلی علاقہ برسوں سے غیر قانونی مہاجرت کے اہم راستوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے افریقہ اور دیگر خطوں کے افراد کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دوسری جانب انسانی حقوق کے ادارے اس خطرناک سفر کے دوران پیش آنے والے مسلسل حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل




