عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ متعدد قسم کے نئے فیچرز کو متعارف کروانے کے ذریعے اپنے پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ان ہی فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟
اس حوالے سے واٹس ایپ ترجمان کا بیان غیر ملکی میڈیا میں شائع کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر فون میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت بھی واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔
صارفین کو فون کو واٹس ایپ ویب سے کنیکٹ کرنے کے لیے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے اور بعد ازاں واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے QRکوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں منٹوں میں ہی ویب پر موصول ہونے والے میسیجز کا سلسلہ رک جاتا ہے لیکن اب واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اب پرائمری ڈیوائس کے ساتھ 4 ڈیوائسز میں کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔
اس نئے فیچر کے آنے کے بعد واٹس ایپ ویب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے واٹس ایپ ویب ہمارا ایک اہم اور خاص پلیٹ فارم ہے۔
ترجمان کے مطابق اب تک واٹس ایپ ویب پر ایک وقت میں ایک ہی بار موجود ہے تاہم جو چیز نئے فیچر میں سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ’ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کیے جانے سے مراد واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، فیس بک یا پورٹل سے ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک دوسرے اسمارٹ فون یا ٹیب پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو تھوڑا سا وقت درکار ہوگا، اس نئے فیچر کے ساتھ واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ پہلے کی طرح بلکہ اور بہتر طریقے سے کام کرے گا لیکن اگر آپ اب پی سی یا لیپ ٹاپ سے میسجز کرنا یا وصول کرنا چاہیں گے تو آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 23 منٹ قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 30 منٹ قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 7 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- ایک منٹ قبل

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل













