انقرہ: جنوبی ترکی میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع جنگلات میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث اب تک متعدد دیہاتوں اور ہوٹلز کو خالی کرایا جاچکا ہے جب کہ 3 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
⚠️this is really scary. Guysss support them pls #PrayForTurkey pic.twitter.com/Z8Q6EngaRj
— Morpheus⁷✨ | PERMISSION TO DANCE ? (@Heyy_Stobb_it) July 30, 2021
ترک حکام کے مطابق بحیرہ ایجین اور روم سے متصل 17 صوبوں میں 60 کے قریب مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک 36 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید 17 مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
heart breaking to see the visuals.pray for rain.can't control Emotions.Everything is burning.Pray for Turkey????#PrayForTurkey pic.twitter.com/xhlmYtst6n
— Hanzala (@Hanzala_Gazi) July 30, 2021
ترک حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 140 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آنتالیا شہر میں 18 جب کہ عدانا اور مرسن میں 16 کے قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔
Turkey is being burned#PrayForTurkey pic.twitter.com/xSwx1h1x8Q
— Usama Butt (@Usama_butt143) July 30, 2021
دوسری جانب ترک انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ صدر اردگان نے بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل





