والدین یا سرپرست کی جانب سے کم عمری کی شادی کرانے کی صورت میں دو سے تین سال قید کی سزا دی جائے گی،آرڈنینس


لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے نیا چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دے دیا گیا۔
جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق اگر کوئی نکاح رجسٹرار کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹر کرے گا تو اسے ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔
اسی طرح 18 سال سے زائد عمر کا کوئی بھی شخص اگر کم عمر لڑکی سے نکاح کرے گا تو اسے کم از کم دو سال قید کی سزا دی جائے گی جبکہ کم عمری کی شادی میں ملوث بالغ شخص کو پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔
نئے قانون کے تحت شادی کے بعد کم عمر بچے یا بچی کے ساتھ رہائش یا ازدواجی تعلقات کو چائلڈ ابیوز قرار دیا گیا ہے، اس جرم پر پانچ سے سات سال قید اور کم از کم دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مزید برآں، کم عمر بچوں کو شادی کی غرض سے پنجاب سے باہر لے جانا چائلڈ ٹریفکنگ تصور ہوگا جس پر پانچ سے سات سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے، والدین یا سرپرست کی جانب سے کم عمری کی شادی کرانے کی صورت میں دو سے تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی سے متعلق تمام مقدمات سیشن کورٹ میں چلائے جائیں گے اور عدالت کو شادی روکنے کے لیے فوری حکم امتناع جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
مزید یہ کہ اس قانون کے تحت درج تمام جرائم ناقابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہوں گے، یعنی فریقین کے درمیان سمجھوتے کی بنیاد پر مقدمہ ختم نہیں کیا جا سکے گا۔ عدالت کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایسے مقدمات کا فیصلہ 90 دن کے اندر کرے،نئے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد 1929 کا پرانا چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔
حکومتی حلقوں کے مطابق اس قانون سازی کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ اور کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے کا مؤثر خاتمہ ہے۔ تاہم آرڈیننس کی حتمی منظوری اور نفاذ کا فیصلہ پنجاب اسمبلی میں بحث اور منظوری کے بعد ہوگا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل







