لاہوراور کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا شدید احتجاج، جھڑپوں کے دوران 9 افراد جاں بحق
مظاہرین کی جانب سے قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا، حکام


ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی و امریکی فضائی حملے میں شہادت کے بعد لاہور اور کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصیلٹ خانے کے باہر شدید احتجاج کیا اور اندر داخل ہونے کی کوششیں کیں۔
سندھ پولیس کے مطابق کراچی قونصل خانے میں مظاہرین نے داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،جبکہ سول اسپتال حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں، یہ افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل میں زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے طرف جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا، مظاہرین نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
لاہور پولیس حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے۔
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 20 hours ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 2 days ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 2 days ago
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 20 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 19 hours ago

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 2 days ago




