اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ رہنما محمد رعد شہید ہو گئے ہیں، محمد رعد حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کےسربراہ تھے،صہیونی میڈیا کا دعویٰ


بیروت: اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ ’جارحانہ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بیروت اور جنوبی لبنان میں شدید فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 149 افراد زخمی ہیں، اسرائیل نے 50 علاقوں میں انتباہ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ رہنما محمد رعد شہید ہو گئے ہیں، محمد رعد حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کےسربراہ تھے۔
خیال رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صبح دھماکوں کی آوازیں سنائیں دیں، اس سے قبل ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں راکٹ داغے تھے، حزب اللہ نے اسے سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ قرار دیا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago




