اسرائیلی فورسزکی جارحیت جاری ، لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی، 52 افراد جاں بحق
اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کنٹرول روم اور ریڈار سسٹم کو ڈرونز سے نشانہ بنایا،یہ حملے لبنان پر اسرائیلی بمباری کا جواب ہے،حزب اللہ


بیروت: لبنان میں اسرائیل کے حملے جاری ہیںجبکہ صہیونی فورسز نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےایک دفعہ پھر زمینی کارروائی بھی شروع کر دی، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے پیش قدمی کے حکام بعد صیہونی فوج نے کئی مقامات پر لبنانی سرحد کو عبور کرلیا، لبنانی فوج 7 سرحدی پوسٹس خالی کرکے پیچھے ہٹ گئی۔
دوسری طرف لبنانی مزاحمتی تنظی حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایئربیس کے کنٹرول روم اور ریڈار سسٹم کو ڈرونز سے نشانہ بنایا،یہ حملے لبنان پر اسرائیلی بمباری کا جواب ہے۔
لبنان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ نے ابھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد 52 افراد ہلاک اور 154 زخمی ہوئے ہیں، اس سے پہلے لبنانی وزارتِ صحت نے کہا تھا کہ صیہونی حملوں میں 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضاحیہ میں بھی ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے، جو ایران سے منسلک حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، اس سے پہلے امریکہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا تھا ہے کہ وہ فوراً ملک چھوڑ دیں۔
اس سے قبل بیروت میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ہم امریکی شہریوں کو لبنان سفر نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں، اگر آپ ملک میں موجود ہیں تو ابھی لبنان چھوڑ دیں، جب تک کمرشل پروازوں کے آپشن دستیاب ہیں۔

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 8 گھنٹے قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- ایک دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- ایک دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
