کراچی: سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا جس پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عملے کی مکمل ویکسی نیشن والے اداروں کو بھی کھول دیا جائے گا تاہم کوئی ادارہ جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔ ہم سب کو کورونا وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں اور قوم کو پیغام دیا ہے کہ کورونا صورتحال تشویشناک ہے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا کہا ہے اور وفاق نے کہیں پر یہ نہیں کہا کہ آپ لاک ڈاون نہ لگائیں۔
انہوں ںے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرز تک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج اور ائرپورٹ سے متعلق پہلے ہی سندھ حکومت کلیئر کر چکی تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لوگوں کو قائل نہیں کر سکتے ہیں تو خدارا انتشار تو نہ پھیلائیں۔ جب وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار نے لاہور میں لاک ڈاؤن لگایا تو کیا ہم نے اعتراض کیا ؟ اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق کو نہیں سمجھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں براہ راست معلومات مل رہی ہیں اور یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا مسئلہ ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب جولوگ ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی سم بلاک کر دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹے میں سندھ حکومت نے ایک لاکھ 85 ہزار 46 لوگوں ویکسین لگوائی جبکہ آج بھی ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگ جوق درجوق آرہے ہیں۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل




