لیوزیانا: امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بڑوں نے کورونا ویکسین نہ لگوائی تو ان کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

نیو اورلینز، لیوزیانا میں ٹیولین یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر شیفلین اور ان کے ساتھیوں امریکا میں کووِڈ 19 عالمی وبا سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی نمایاں تعداد کا تعلق ان گھرانوں سے ہے جہاں خاندان کے بڑوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔
واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد بہت کم رہی ہے لیکن حالیہ مہینوں کے دوران اس تعداد میں ہونے والے اضافے کو تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔
’’امریکن کالج آف الرجی ایستھما اینڈ امیونولوجی کووِڈ 19 ویکسین ٹاسک فورس‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر نیرج پٹیل کے مطابق، امریکا میں کووِڈ 19 وبا کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ، 87 ہزار 916 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10,628 بچوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔
ڈاکٹر پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے، البتہ یہ علامات بڑوں کے مقابلے میں خاصی مختلف اور پیچیدہ بھی ہوسکتی ہیں۔
بچوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات کو مجموعی طور پر ’’ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم اِن چلڈرن‘‘ (MIS-C) بھی کہا جاتا ہے۔
’’ایم آئی ایس سی‘‘ میں مختلف جسمانی اعضاء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ان میں پھیپھڑوں اور گردوں کے علاوہ دل، دماغ، کھال، آنکھیں اور نظامِ ہاضمہ تک شامل ہوسکتے ہیں؛ جبکہ ’’ایم آئی ایس سی‘‘ شدید ہونے پر بچے کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
کورونا ویکسین دستیاب ہونے کے باوجود، دنیا بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی اکثریت ہے جو کسی نہ کسی وجہ سے کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔
سورس: ویب سائٹ ’’ہیلتھ لائن‘‘

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 16 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 10 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 16 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago






