Advertisement
Mobin
Advertisement
پاکستان

افغان طالبان نےپاکستان کے شہری علاقوں پر ڈرون حملے کر کے ’سرخ لکیر‘ عبور کر لی، صدر زرداری

افغانستان نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اب وہ اسلامی دنیا کی ایک بڑی عسکری طاقت کو اشتعال دلانے کی جسارت بھی کر رہا ہے،صدر مملکت

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 گھنٹے قبل پر مارچ 14 2026، 9:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان طالبان نےپاکستان کے شہری علاقوں پر ڈرون حملے کر کے ’سرخ لکیر‘ عبور کر لی، صدر زرداری

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت اور وحشیانہ طاقت کے ذریعے قائم افغانستان کی غیر قانونی حکومت اپنی ذمے داریوں سے مسلسل مکر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ افغانستان نے دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا،تاہم اب وہ اسلامی دنیا کی ایک بڑی عسکری طاقت کو اشتعال دلانے کی جسارت بھی کر رہا ہے، جبکہ افغان حکومت بیک وقت پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ مذاکرات کی خواہش بھی ظاہر کر رہی ہے۔

بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے ایک سرخ لکیر عبور کر لی ہے، پاکستان خلیج کے خطے اور مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، لیکن غیر قانونی اور دہشت گرد طالبان حکومت نے یہ سرخ لکیر عبور کر کے اپنے اوپر سنگین نتائج مسلط کر لیے ہیں۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نےکوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں ڈرون کے ملبے سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔

Advertisement
Moib
پاکستان دنیا بھرمیں اقوام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیراعظم کا پیغام

پاکستان دنیا بھرمیں اقوام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیراعظم کا پیغام

  • 10 minutes ago
جنگی صورتحال، وزیر اعظم کا خلیجی ممالک کو غذائی اشیاء برآمد کرنے کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

جنگی صورتحال، وزیر اعظم کا خلیجی ممالک کو غذائی اشیاء برآمد کرنے کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

  • a few seconds ago
کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل 

کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل 

  • 6 minutes ago
پشاور:صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

پشاور:صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

  • 19 hours ago
لبنان :اسرائیل کی سفاکیت کی انتہا ،اسپتال پر بمباری سے 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

لبنان :اسرائیل کی سفاکیت کی انتہا ،اسپتال پر بمباری سے 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

  • 20 hours ago
 افغان طالبان کی پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،ترجمان پاک فوج

 افغان طالبان کی پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،ترجمان پاک فوج

  • a day ago
تربت:فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے شہریوں کیلئے عوامی افطار کا اہتمام

تربت:فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے شہریوں کیلئے عوامی افطار کا اہتمام

  • 18 hours ago
غضب اللحق:پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے،قندھار میں اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ

غضب اللحق:پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے،قندھار میں اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ

  • an hour ago
متنازعہ رن آؤٹ کا معاملہ:آئی سی سی نے سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

متنازعہ رن آؤٹ کا معاملہ:آئی سی سی نے سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

  • 19 hours ago
افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان پہنچانےکادعوی من گھڑت قرار 

افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان پہنچانےکادعوی من گھڑت قرار 

  • 19 hours ago
بھارت افغان سر زمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے سے باز آ جائے،دفتر خارجہ

بھارت افغان سر زمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے سے باز آ جائے،دفتر خارجہ

  • 19 minutes ago
اتحادیوں کے ساتھ ملکر آبنائے ہرمز کھلوا دیں گا یا ساحلی پٹی تہس نہس کردیں گے،ٹرمپ کی ایرا ن کو دھمکی

اتحادیوں کے ساتھ ملکر آبنائے ہرمز کھلوا دیں گا یا ساحلی پٹی تہس نہس کردیں گے،ٹرمپ کی ایرا ن کو دھمکی

  • 18 hours ago
Advertisement