اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر تیز ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5ہزار 26کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا سے مزید62فراد چل بسے ۔ ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں56ہزار965ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح8.82فیصدرہی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ56ہزار 920 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 59افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ82ہزار 865ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6ہزار 1افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 44ہزار264ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4662افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار432کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 328مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد87 ہزار699جبکہ اموات کی تعداد803تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 8 ہزار 156افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ144افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار501ہوچکی ہے جبکہ 625افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1495 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ41ہزار659مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 6 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 7 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 41 minutes ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- an hour ago






