جی این این سوشل

علاقائی

محرم میں پنجاب بھر مجالس کے مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں پنجاب بھر مجالس کے مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محرم میں پنجاب بھر مجالس کے مقامات پر ویکسینیشن  کیمپ لگانے کا فیصلہ
محرم میں پنجاب بھر مجالس کے مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں پنجاب بھر مجالس کے مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب بھر کے کمشنرز کو ویکسینیشن کیمپ لگانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے تمام کمشنرز کو مجالس کے مقامات پر ویکسنیشن کیمپ لگانے کے لئے مراسلہ لکھ دیا اور   کمشنرز  کو فیصلہ پر سخت سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔

دوسری جانب  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا سے مزید62فراد چل بسے ۔ ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں  میں56ہزار965ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح8.82فیصدرہی ہے۔

علاقائی

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے  اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی  ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں  سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس  حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق  کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ،  شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی،  جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور  ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں  مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں  اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll