Advertisement

حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ ،جنگ میں باقاعدہ شمولیت کی دھمکی دے دی

ان کے آپریشن جاری رہیں گے اور وہ تب تک ختم نہیں ہوں گے جب تک تمام محاذوں پر جاری جارحیت ختم نہیں ہو جاتی،حوثی ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 28th 2026, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ ،جنگ میں باقاعدہ شمولیت کی دھمکی دے دی

صنعا:یمن کے ایران سے ہم آہنگ حوثی باغیوں نے ہفتے کو پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملہ داغا ہے، جس سے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جاری ایران جنگ میں ان کی براہِ راست شمولیت سامنے آگئی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یمن کے حوثی فوجی ترجمان یحیی ساری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ نے اسرائیل کے خلاف اپنا پہلا فوجی حملہ کیا ہے۔

علاوہ ازاں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن سے داغا گیا میزائل ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

رائٹرز کے مطابق حوثی گروپ نے بتایا کہ یہ حملہ متعدد میزائلوں کی شکل میں کیا گیا اور اس کی وجہ ایران، لبنان، عراق اور فلسطینی علاقوں میں جاری بنیادی ڈھانچے پر حملے تھے۔

حوثیوں نے واضح کیا کہ ان کے آپریشن جاری رہیں گے اور وہ تب تک ختم نہیں ہوں گے جب تک تمام محاذوں پر جاری جارحیت ختم نہیں ہو جاتی۔

علاوہ ازاں سرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار یمن سے اسرائیلی حدود کی جانب میزائل داغا گیا ہے، جسے ناکارہ بنانے کے لیے دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا،حملے کے بعد ملک بھر میں سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی "انگلیاں ٹریگر پر" ہیں اور اگر ایران یا کسی بھی مسلم ملک کے خلاف بحیرہ احمر کو استعمال کیا گیا یا کشیدگی بڑھی، تو وہ براہِ راست جنگ میں شامل ہو جائیں گے۔

Advertisement
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 4 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 4 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 7 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement