الطاف باجوہ نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران سینکڑوں سپرہٹ پنجابی گانے تخلیق کیے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔


لاہور:پاکستان کے نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے ،کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی،ان کےانتقال سے شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف باجوہ کی نمازِ جنازہ آج ان کی رہائشگاہ واقع اقبال ٹاؤن بدر بلاک میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ الطاف باجوہ نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران سینکڑوں سپرہٹ پنجابی گانے تخلیق کیے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا،ان کے لکھے ہوئے گیت نہ صرف مقبول ہوئے بلکہ آج بھی موسیقی کے شائقین میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔
دوسری جانب ان کے انتقال پر مداحوں اور فنکاروں کا کہنا ہے کہ لالی ووڈ ایک باصلاحیت نغمہ نگار سے محروم ہو گیا، مداحوں اور فنکار وں کی جانب سے ان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 6 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago








