Advertisement
پاکستان

مشر ق وسطیٰ میں کشیدگی :ـوزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے میں امن استحکام پر زور

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 29th 2026, 8:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشر ق وسطیٰ میں کشیدگی :ـوزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے میں امن استحکام پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی ہے،یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے تناظر میں خطے کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے موجودہ بحران میں سعودی عرب کے غیر معمولی صبر اور تحمل کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جاری کر دہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ حالیہ رابطوں کا بھی ذکر کیا، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ہونے والی ملاقات شامل ہے،انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو موجودہ صورت حال میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس نازک وقت میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی صورت حال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خصوصی پیغامات بھی دیے۔

دوران ملاقات نائب وزیراعظم اور و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 20 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 15 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 18 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
Advertisement