Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر ہزاروں روپے مہنگا

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سرمایہ کاروں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے جبکہ عام صارفین کے لیے سونے کی خریداری مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 31st 2026, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر ہزاروں روپے مہنگا

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوںمیں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح10 گرام سونا 2 ہزار 401 روپے مہنگا ہو گیا ہے،جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 560 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کی طلب میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سرمایہ کاروں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے جبکہ عام صارفین کے لیے سونے کی خریداری مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Advertisement
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 19 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 14 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 16 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 17 hours ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 19 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 20 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
Advertisement