Advertisement
پاکستان

پاکستان ،ترکیہ ،قطرسمیت 8 مسلم ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت پر پابندیوں کی شدید مذمت

مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے اور اس کے انتظامی امور اردن کے ماتحت اوقاف ادارے کے پاس ہیں،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Mar 31st 2026, 4:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ،ترکیہ ،قطرسمیت 8 مسلم ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت پر پابندیوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان ،سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ یروشلم میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت کی آزادی پر اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری علامیے میں کہا گیا کہ یروشلم میں مسلمانوں کو الاقصیٰ مسجد تک رسائی سے روکنا اور عیسائی مذہبی رہنماؤں کو مقدس چرچ میں داخلے سے منع کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جاری کر دہ مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ان اقدامات کو قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازے مسلسل 30 دن تک، حتیٰ کہ ماہِ رمضان میں بھی بند رکھنا عبادت کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے اور اس کے انتظامی امور اردن کے ماتحت اوقاف ادارے کے پاس ہیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولے، یروشلم کے قدیم شہر میں عائد پابندیاں ختم کرے اورعبادت گزاروں کی رسائی میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل کو مقدس مقامات کے خلاف جاری خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے مؤثر اور سخت مؤقف اختیار کرے۔

Advertisement
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 10 hours ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 10 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • a day ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 7 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • a day ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • a day ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 11 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 7 hours ago
Advertisement