Advertisement
پاکستان

اسلام آباد میں معروف تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،طلال چوہدری

منصور خان ڈکیت گینگ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جرائم کرتا تھا، یہ گینگ بین الصوبائی گینگ ہے جوکہ اسلام آباد ، پنجاب اور پختونخوا میں وارداتوں میں ملوث ہے،طلال چوہدری

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 31st 2026, 9:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد میں معروف تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،طلال چوہدری

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے معروف تاجر عامر اعوان کیس میں ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے،قتل میں ملوث منصور خان ڈکیت بین الصوبائی گینگ کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے گینگ میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں ڈکیتی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں معروف تاجر عامر اعوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پریس کانفرنس میں طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ۔ اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر غیر ملکی سفارتکار و دیگر اہم شخصیات قیام پذیر ہیں، اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے، یہاں پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرائم کی شرح دیگر شہروں سے کم ہے یہاں چاروں صوبوں کے لوگ رہتےہیں، منصورخان گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے،گینگ میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ منصور خان ڈکیت گینگ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جرائم کرتا تھا، یہ گینگ بین الصوبائی گینگ ہے جوکہ اسلام آباد ، پنجاب اور پختونخوا میں وارداتوں میں ملوث ہے، تاجر قتل  بہت بڑا سانحہ ہے اس پر جتنا دکھ کیا جائے کم ہے۔

آئی جی علی ناصر رضوی

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چھ مختلف مقامات کی فینسنگ کے ذریعے 137 کالز کو ٹریس کیا گیا جبکہ 24 گھنٹوں میں 257 کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے اس کا فرانزک تجزیہ کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا کہ راولپنڈی،اسلام آباد،چارسدہ اورمردان میں چھاپےمارےگئے، منصورخان گینگ پانچ رکنی گینگ تھا،پانچوں پکڑےگئے، یہ اسلام آباد پولیس کومختلف کیسزمیں مطلوب تھے۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement