Advertisement
پاکستان

شہبازشریف کا لبنانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ،اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور لبنان سے اظہارِ یکجہتی

لبنانی ویر اعظم نے شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 9th 2026, 8:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہبازشریف کا لبنانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ،اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور لبنان سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے سیز فائر کے باوجود بھی لبنان پر ہونے والے صہیونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

رابطے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کےخلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور  لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور  اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے وزیراعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواف سلام نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے تاکہ گزشتہ روز  کے اسرائیلی حملے جیسے مزید حملوں کو روکا جاسکے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے جبکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران لبنان کو جنگ بندی کا لازمی حصہ سمجھتا ہے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement