Advertisement
پاکستان

امریکا ایران مذاکرات: امریکی نائب صدر میری لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ

اگر ایران نے اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو امریکی وفد کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا ایسا رویہ قطعی طور پر قابلِ قبول نہیں ہوگا، وینس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Apr 10th 2026, 6:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا ایران مذاکرات: امریکی نائب صدر میری لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ

میری لینڈ:پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں شرکت کرنے کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس میری لینڈ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں،صدر ٹرمپ نے مذاکرات کی واضح ہدایات دی ہیں، وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات تعمیری اور معنی خیز ہوں گے۔

گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو امریکا بھی کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو امریکی وفد کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور ایسا رویہ قطعی طور پر قابلِ قبول نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے ،امید کرتے ہیں مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران امریکی وفد نقل و حرکت کیلئے اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا۔

ایران امریکا مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل جمعرات کو خصوصی طیارہ سی 15 امریکی وفد کیلئے خصوصی گاڑیاں لیکر پہنچا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہو گا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 23 افراد جان سے گئے

پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 23 افراد جان سے گئے

  • 19 گھنٹے قبل
امیتابھ بچن کے ایک پیغام نے مداحوں کو کیوں خوفزدہ کر دیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

امیتابھ بچن کے ایک پیغام نے مداحوں کو کیوں خوفزدہ کر دیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

  • 19 گھنٹے قبل
صمد عارض کے نئے ڈرامہ 'جدائی' کی شوٹنگ مکمل

صمد عارض کے نئے ڈرامہ 'جدائی' کی شوٹنگ مکمل

  • 21 گھنٹے قبل
دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خوش قسمت کون؟

دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خوش قسمت کون؟

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
جاوید شیخ کی جگہ فیصل رحمان کو کیوں چنا گیا؟ اداکار نے برسوں بعد دل توڑ دینے والی حقیقت بتا دی

جاوید شیخ کی جگہ فیصل رحمان کو کیوں چنا گیا؟ اداکار نے برسوں بعد دل توڑ دینے والی حقیقت بتا دی

  • 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  اضافے کا سلسلہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار

  • ایک دن قبل
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی پہنچ گئے، مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی پہنچ گئے، مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

  • ایک دن قبل
ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

  • 2 دن قبل
Advertisement