حکومت سستی اور وافر مقدار میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ، رانا تنویر
کھاد کارخانوں کی مکمل فعالیت اور گیس کی مسلسل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور آئندہ سیزن کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے،رانا تنویر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت سستی اور وافر مقدار میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کھاد جائزہ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھاد کی فراہمی، سپلائی چین اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دوران اجلاس رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث کھاد کی دستیابی اور سپلائی چین میں بہتری آئی ہے اور خریف 2026 کے لیے کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کارخانوں کی مکمل فعالیت اور گیس کی مسلسل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور آئندہ ربیع سیزن کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور کھاد کے متوازن استعمال کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کھاد کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ مصنوعی قلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومت کھاد کی بروقت ترسیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سستی اور وافر مقدار میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 37 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

