پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی کامیابی سمیٹ لی
قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی برتری حاصل کرلی گئی


آئیوری کوسٹ: فیفا سیریز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو آٹھ صفر سے ہراکر تاریخی فتح حاصل کرلی،یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں فیفا سیریز میں پاکستان ویمن اور ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر ویمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیا ن میچ تھا جس میں پاکستان خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی برتری حاصل کرلی گئی۔
پاکستان کی جانب سے گول زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے کیے، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز رفتار کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغ کر میچ آٹھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔
اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے مزید ایک، ایک گول کیا جب کہ دیگر دو گول نادیہ خان اور اسریٰ خان نے کیے ۔
خیال رہے کہ یہ انٹرنیشنل ویمن فٹبال میں پاکستان کی سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کو سات صفر سے ہرایا تھا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل



