امریکہ سے مذاکرات میں شرکت کیلئے محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں، ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے،باقر قالیباف


اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کیلئے محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں ائیر پورٹ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد میں سپیکر باقر قالیباف کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےاس موقع پر امید ظاہر کی ہے کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نے تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ وفد امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان آیا ہے، وفد میں سکیورٹی، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور قانونی امور سے متعلق دیگر حکام بھی شامل ہیں جو مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گی۔
اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں، ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئے ہیں، اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

