متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور خراب آلات کی تبدیلی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں جزیرہ لاوان پر واقع ریفائنری بھی شامل ہے،ایرانی حکام


تہران:مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ حملوں کے بعد ایران نے اپنے تباہ شدہ انرجی کی تنصیبات کی بحالی ، تیل و گیس کی پیداوار اور ترسیل کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
قطری نشریاتی ادارےالجزیرہ کے مطابق اایران کے نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمی نے کہا ہے کہ ملک اپنی متاثرہ ریفائننگ اور ترسیلی صلاحیت کو آئندہ دو ماہ میں پرانی سطح کے 70 سے 80 فیصد تک بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے ایرانی خبر رساں ادارے ایس این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی ریفائنریاں، ٹرانسمیشن لائنیں، آئل ڈپو اور طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی تنصیبات ملک بھر میں بارہا حملوں کا نشانہ بنیں۔
رپورٹس کے مطابق نائب ایرانی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور خراب آلات کی تبدیلی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں جزیرہ لاوان پر واقع ریفائنری بھی شامل ہے۔
نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمی کے مطابق حکام آئندہ 10 دن کے اندر اس ریفائنری کے ایک حصے کو دوبارہ فعال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اپنے توانائی کے شعبے میں بحالی کا اعلان کیا ہے،سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد دو اہم توانائی کی تنصیبات پر آپریشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ چالیس روز ہ جنگ کے دوران اسرائیل و امریکہ کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی انرجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی و عرب انرجی تنصیبات کونشانہ بنایا تھا۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 17 گھنٹے قبل









