پاکستان
بھارت خطے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے : شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن پارہ پارہ کرناچاہتا ہے، خطے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان مسلم امہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دے کر ہمارا موقف اُجاگر کیا۔ آزاد کشمیر کے عوام نے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کو مسترد کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم 5 اگست کو آزاد کشمیر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان