ہسپتالوں میں میت کی منتقلی پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنا افسوسناک ہے ،مریم نواز شریف


لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مفت سرکاری میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور، راولپنڈی اور ملتان کےلیےگاڑیوں کی چابیاں ڈرائیوروں کےحوالےکیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی پیارےکے بچھڑنےکے دکھ کی گھڑی میں ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،میت منتقلی سروس کی پہلے فیز میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں سے تکریم کے ساتھ میت بلامعاوضہ گھر منتقل کی جائے گی، تاہم جون تک میت منتقلی سروس کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل تک شروع کی جائے گی۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہرتحصیل میں ”Deceased Care Service“ میت منتقلی کے لئے مخصوصی ایمبولینس مہیا کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے اور رضائے الٰہی کے تحت فرائض انجام دیں، مریض کے انتقال کی صورت میں سوگوار خاندان کو دلاسہ اور معاونت فراہم کرنا بھی اس سروس کا حصہ ہوگا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہسپتالوں میں میت کی منتقلی پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنا افسوسناک ہے اور ریسکیو اہلکار اگر کوئی ذاتی طور پر پیسے دینے کی کوشش کرے تو اسے قبول نہ کیا جائے، دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago








