زرعی زمینوں کے انتقال اور رجسٹری فیس میں نمایاں کمی سے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ٹیکس کا فرق ختم ہو گیا ہے


لاہور: حکومتِ پنجاب نے اسٹامپ ایکٹ 1899 میں ترمیم کرتے ہوئے اسٹامپ آرڈیننس 2026 (ترمیمی) نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت “قابلِ تفویض دستاویز” (Assignable Conveyance) کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اہم اقدام بورڈ آف ریونیو ( پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی -PLRA) کی سفارشات کی روشنی میں متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد جائیداد کے لین دین کو شفاف، محفوظ اور آسان بنانا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں بارہ ماہ تک قابلِ تفویض دستاویز پر صرف 1% اسٹامپ ڈیوٹی اور 0.1% سروس چارجز لاگو ہوں گے جبکہ اس مدت میں کسی دیگر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید برآں زرعی زمینوں کے انتقال اور رجسٹری فیس میں نمایاں کمی سے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ٹیکس کا فرق ختم ہو گیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں اور سازگار ماحول میسر آئے گا۔
قابلِ تفویض دستاویز دراصل جائیداد کے حقوقِ ملکیت کی ایسی قانونی منتقلی ہے جس کی بدولت حتمی بیع نامہ کی ضرورت نہ ہے، بلکہ قابلِ تفویض دستاویز کے ذریعے پراپرٹی سے متعلق حقوق کسی دوسرے فرد کو منتقل کیے جا سکتے ہیں، اور اس کا اندراج پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ای-رجسٹریشن سسٹم میں بذریعہ رجسٹری کیا جاتا ہے۔
لہذا اب غیر رسمی بیانہ اور فائل ٹریڈنگ کے بجائے اب رجسٹرڈ قابلِ تفویض دستاویز کے تحت پراپرٹی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے،اس اقدام سے لین دین کے عمل میں آسانی، شفافیت اور فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کو فروغ ملے گا۔
تاہم یہ دستاویز حتمی ملکیت کا ثبوت نہیں ہے، اس کے باوجود یہ سہولت سرمایہ کاروں اورپراپرٹی ڈیلرز کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی کیونکہ اس کے ذریعے تفویض دار کو جائیداد کے تمام جملہ حقوق آگے منتقل کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔ حکومتِ پنجاب کا یہ اقدام “شفافیت، سہولت، تحفظ” کے اصولوں کے تحت پراپرٹی سیکٹر میں ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔چ

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 11 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 11 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago








