Advertisement

ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے،صدر ٹرمپ

ایران نے اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایسے اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برس میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا،ٹرمپ کی دھمکی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 19th 2026, 9:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے،صدر ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے کل شام اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں اہم بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایران پر جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر پیغام میں لکھا کہ امریکا ایران کو ایک بہترین اور مناسب ڈیل کی پیشکش کر رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ تہران اس معاہدے کو قبول کر لے گا،یہ پیشکش خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایک ممکنہ سفارتی حل کی طرف پیش رفت کے لیے ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایسے اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برس میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا، مزید برآں انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ڈیل قبول نہ کی تو اس کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کے باوجود امریکا کی ناکہ بندی کے باعث یہ گزرگاہ پہلے ہی بند ہو چکی ہے، جس سے ایران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ امریکا کو اس صورتحال سے کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں لکھا کہ آبنائے ہرمز میں ایک فرانسیسی بحری جہاز اور برطانیہ کے ایک مال بردار جہاز پر فائرنگ کی گئی جسے انہوں نے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیش رفت کے ساتھ ہی سمندر میں فائرنگ اور جھڑپوں کے واقعات بھی سامنے آئے تھے۔

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
Advertisement