اوقات کار کی تبدیلی سے تھیٹر انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے،پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں، فنکار برادری کا مطالبہ


لاہور:سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے جبکہ فنکار برادری کا کہنا ہے کہ اوقات کار کی تبدیلی سے تھیٹر انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے، پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پرنس تھیٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھیٹر فنکاروں، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا کہنا تھا طویل عرصہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرامہ رات گیارہ تا ایک بجے پیش کیا جاتا ہے لیکن موجودہ صورتحال کے باعث ڈرامے کا وقت آٹھ تا دس بجے کیا گیا ہے۔
.webp)
فنکار برادری کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ بجے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کر دی جاتی ہیں اور ڈرامہ بین دیگر مصروفیات کے باعث نہیں پہنچ پاتے،اس لیے پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں۔ کیونکہ اس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں۔
فنکار برادری نے کہا کہ ہم حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن حکومت ہماری مجبوریاں بھی سمجھے۔
پریس کانفرنس میں ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، پروڈیوسر سید محمد یوسف، اداکار شاہد خان، حامد رنگیلا، اداکارہ نازلی، نور ، نیسرہ نور، وجیہہ علی، عقیل حیدر اور دیگر شامل تھے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل





